Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

وفاقی کابینہ میں 24 نئے ارکان کی شمولیت ہوگئی، وزرا نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
February 27, 2025
وفاقی کابینہ میں 24 نئے ارکان کی شمولیت ہوگئی، وزرا  نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ۔

وفاقی کابینہ میں 24 نئے ارکان کی شمولیت ہوگئی، وزرا نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔آج 12 وفاقی وزرا اور 9 وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا ہے۔ وفاقی کابینہ میں نئے تین مشیر بھی شامل کیے گئے ہیں۔حلف لینے والوں میں حنیف عباسی، معین وٹو،مصطفیٰ کمال،سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور خالد مگسی نے بھی بطور وفاقی وزیرحلف اٹھایا۔ان کے علاوہ طلال چوہدری، بیرسٹرعقیل ملک، ملک رشید،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختاربھرت،عون چوہدری اور وجیہہ قمر نے بھی بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزرا اور نو منتخب ارکان کابینہ کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔ایک وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت آج حلف نہیں اٹھاسکے، اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے تینوں وزرا وقت پرنہ پہنچ سکے۔عمران شاہ نے آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھانا تھا جب کہ شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی نے بطور وزیرمملکت حلف اٹھانا تھا۔وفاقی کابینہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے نئے تین مشیر بھی شامل کیےگئے ہیں۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • خضدار:لیویز فورس کی کارروائی، این-25 شاہراہ پر ڈکیتی ناکام ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ۔

    خضدار:لیویز فورس کی کارروائی، این-25 شاہراہ پر ڈکیتی ناکام ,فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی ۔

    July 29, 2025
  • : ہرنائی شہر کے قریب مقامی کوئلہ کان میں زہر یلی گیس بھرنے، دم گھٹنے سے چھ کانکن بے ہوش۔

    : ہرنائی شہر کے قریب مقامی کوئلہ کان میں زہر یلی گیس بھرنے، دم گھٹنے سے چھ کانکن بے ہوش۔

    July 28, 2025
  • صادق ادوزئی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کو روک کر بد تمیزی کریں، علی محمد جتک

    صادق ادوزئی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کو روک کر بد تمیزی کریں، علی محمد جتک

    July 28, 2025

Categories

  • Uncategorized (80)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (199)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (7)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (22)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top