
کرپشن بڑھنے کی وجہ کیا ہے؟ پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محوب نے کہا کہ بنیادی طور پر پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی شکایات بڑھی ہیں۔ حکومت کی طرف سے کسی کرپٹ آدمی پر ہاتھ ڈالنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں سیاسی مخالف پر تو ہاتھ ڈالا جا سکتا ہے لیکن باقی اپنے لوگوں پر ہاتھ ہلکا رکھا جاتا ہے اور ان کی کرپشن کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ہمارے ہاں کچھ عرصہ قبل موسمیاتی تبدیلی کے نام پر متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے پیسہ پاکستان آیا لیکن ان میں بھی خردبرد کی گئی۔ یہ سب بنیادی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمارا نظامِ انصاف کمزور ہونے کی وجہ سے بھی بہت سے خلا ہیں اور اگر کوئی اچھا وکیل کر لے تو وہ کرپشن یا پھر قتل کا ہی کیس کیوں نہ ہو۔ اس سے بچ سکتا ہے۔اس نظامِ انصاف میں صرف عدالتیں نہیں بلکہ وہ تمام ادارے بھی شامل ہیں جو کرپشن کی روک تھام میں شامل ہیں۔ان میں قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) پولیس اور دیگر ادارے شامل ہیں لیکن یہ تمام ادارے بھی سیاسی وجوہات کی بنا پر کمپرومائز ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے
Leave a Reply