
محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ملک میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیش گوئیوں کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو سکتا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، چیف میٹرولوجسٹ محمد افضل نے انکشاف کیا کہ موسم سرما کی بارشیں معمول سے 42 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔ صوبہ سندھ میں 63 فیصد کم بارش ہوئی، بلوچستان میں 53 فیصد اور پنجاب میں 41 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
Leave a Reply