
آئی ایس پی آرکے مطابق کثیر قومی فضائی جنگی مشق “اسپیئرز آف وکٹری 2025” سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہے، ان مشقوں میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا جس میں فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ائیر ٹو ائیر ایندھن بھرنےکا کام انجام دیا۔ یہ جے ایف 17 طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے پائلٹس اے ای ایس اے ریڈار اور بی وی آر میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ مشق میں شریک ہوں گے۔
Leave a Reply