
کوئٹہ:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا محکمہ لائیو اسٹاک میں مالی بے ضابطگیوں پر سخت نوٹس ۔ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف مالی سال 2022-23 کے اپروپریشین اکاؤنٹس و آڈٹ پیراز کے جائزہ اجلاس میں ہوا۔کمیٹی کا مالی بدانتظامی، غیر موثر بجٹ سازی، حکومتی محصولات کے نقصان اور سرکاری اثاثوں کے غیر مجاز استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔غلط بجٹ سازی اور فنڈز کے غیر مؤثر استعمال پر برہمی کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجٹ فرق کے تجزیے کے دوران پایا کہ ناقص منصوبہ بندی کے نتیجے میں 257.986 ملین روپے کی خطیر رقم غیر استعمال شدہ رہی ۔کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ ایک طرف غیر مجاز بجٹ کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور بعد میں اسے واپس کر دیا جاتا ہے، جو مالی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔کمیٹی کے اراکین نے کہا، فنڈز واپس کرنے کا مسئلہ تمام محکموں میں عام ہو چکا ہے، اگر بجٹ استعمال نہیں ہو سکتا، تو اس کا مطالبہ ہی نہ کیا جائے۔معاملہ سخت کارروائی کے لیے کابینہ میں لے جایا جائے گاکوئٹہ:رکن کمیٹی زابد علی ریکی کا غیر استعمال شدہ فنڈز کو بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا مطالبہ
Leave a Reply