Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
August 1, 2025
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں شیخانی پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ فورس کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا۔پولیس کے مطابق 40 سے زائد ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں، دستی بموں، ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لانچرز سے چوکی شیخانی پر حملہ کیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آواروں میں سے 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں ۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیں گئیں ہیں جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اہلکاروں نماز جنازہ ‘صادق شہید پولیس لائنز میں آدا کی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ہلاک ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ پولیس جوانوں نے تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں دیں ۔ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف برسر پیکار پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میخانی پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سینئر پولیس افسران کے ہمراہ رحیم یار خان میں جائے وقوعہ اور پولیس کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب، سینئر پولیس افسران کے ساتھ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کریں گے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے

    پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں کے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے

    August 1, 2025
  • کوئٹہ میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ ، والدین شامل تفتیش

    کوئٹہ میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ ، والدین شامل تفتیش

    July 31, 2025
  • جعفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 860 لیٹر کچی شراب برآمد، چار افراد گرفتار

    جعفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 860 لیٹر کچی شراب برآمد، چار افراد گرفتار

    July 31, 2025

Categories

  • Uncategorized (80)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (205)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (8)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (22)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top