
نیشنل پارٹی کے صدر سابقہ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے م نیدر لینڈ کی سفیر Mrs Henny Dr Vries نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے بلوچستان میں تعلیم اور صحت سے متعلق بنیادی مساہل سے آگاہ کیا ۔اسی طرح بلوچستان میں زراعت کو درپیش مسائل اور زیر زمین پانی کی کمی سے آگاہ کیا۔انھوں نے نیدر لینڈ کے توجہ یورپ میں بلوچستان کے طالب علموں کو سکالرشپ کی طرف متوجہ کروایا۔کہ بلوچستان کے طالب علموں میں ٹیلنٹ بہت ھے مگر ان کو معاشی مساہل کی وجہ سے مواقع میسر نہیں ۔بلوچستان کے طالب علموں کو یورپ کے یونیورسٹیوں میں سکالرشپ دیے جاے۔نیدرلینڈ کے سفیر نے بلوچستان کے تہزیب اور ثقافت میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوتے کہا۔مہرگڈھہ کو ایک قدیم تہزیب قرار دیا۔اس موقع پر بلوچستان ٹوڈے کے ایڈیٹر یارجان بادینی بھی موجود تھے آخر میں ڈاکٹر مالک بلوچ نے نیدر لینڈ کے سفیر کو ملک الشعراء میر گل خان نصیر سے متعلق کتاب پیش کیا گیا
Leave a Reply