Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

کرم: 4 دیہاتوں کو خالی کرنے کا حکم اور دہشتگروں کی سروں کی قیمت کروڑوں مقرر ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
February 20, 2025
کرم: 4 دیہاتوں کو خالی کرنے کا حکم اور دہشتگروں کی سروں کی قیمت کروڑوں مقرر ۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق 14دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ، دہشت گرد امجد کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے جبکہ دہشت گرد مکرم کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔دہشت گرد نور اللہ، درویش، عثمان اور سیف اللہ کے سروں کی قیمتیں 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں۔پختونخوا حکومت کا لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہدوسری جانب لوئرکرم کے چار دیہاتوں کے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں اور اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن میں لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے اعلانات کیے گئے۔ذرائع کے مطابق لوئر کرم سے 6 خاندان آج نقل مکانی کرکے ہنگو پہنچے، نقل مکانی کرنے والے خاندان اپنے عزیز و اقارب کے پاس ٹھہرے۔اس بارے میں حکومت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن دیہاتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چاروں دیہاتوں کو خالی کرانے کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، دیہات کو خالی کروا کے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ کرم کے علاقے اوچت میں امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے دس دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔گزشتہ دنوں ضلع کرم میں لوئرکرم کے علاقوں میں امدادی سامان کی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اکرم خان جاں بحق ہوگیا تھا۔کھانے پینے کی اشیا،ادویات اور دیگر سامان سےلدی گاڑیوں ضلع ہنگو سےضلع کرم کیلئے روانہ ہوئی تھیں، لوئرکرم پہنچنےپربگن، اوچت، مندوری، ڈاڈ قمر، چارخیل سمیت 7 مقامات پر قافلے پر حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں ٹرک ڈرائیوروں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • کوئٹہ میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ ، والدین شامل تفتیش

    کوئٹہ میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ ، والدین شامل تفتیش

    July 31, 2025
  • جعفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 860 لیٹر کچی شراب برآمد، چار افراد گرفتار

    جعفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 860 لیٹر کچی شراب برآمد، چار افراد گرفتار

    July 31, 2025
  • مستونگ میں مسلح تصادم، دو افراد جاں بحق

    مستونگ میں مسلح تصادم، دو افراد جاں بحق

    July 31, 2025

Categories

  • Uncategorized (80)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (204)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (8)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (22)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top