
کشمور پولیس اور رینجرز نے گیھلپور کے علاقے میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انتہائی کامیاب اور بروقت تھی۔پولیس کے مطابق مغوی افراد کو دو ہفتے قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں کو ایک منظم گروہ نے جال میں پھنسا کر اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کی۔علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے کشمور پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے
Leave a Reply