Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

کوئٹہ۔ لک پاس دھرنا،حکومتی وفد کی سردار اختر مینگل سے مذاکرات کی جاری ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
April 5, 2025
کوئٹہ۔ لک پاس دھرنا،حکومتی وفد کی سردار اختر مینگل سے مذاکرات کی جاری ۔

کوئٹہ۔ لک پاس دھرنا،حکومتی وفد کی سردار اختر مینگل سے مذاکرات کی حکومت بلوچستان کی جانب سے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی اور صوبائی وزیر تعلیم پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج سردار اختر مینگل سے مذاکرات کے لیے لک پاس دھرنا گاہ کا دورہ کیا۔یہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے بھیجا گیا تیسرا وفد ہے۔ اس سے قبل دو مرتبہ بات چیت ناکامی سے دوچار ہوئی جس کے بعد سردار اختر مینگل نے 6 اپریل کو دھرنا ختم کر کے کوئٹہ کی جانب احتجاجی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے دھرنے کے شرکا سے پرامن حل کی اپیل کی اور مظاہرین کے مطالبات پر سنجیدہ گفتگو کی کوشش کی۔ تاہم اب تک مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔سردار اختر مینگل کی سربراہی میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار افراد کی رہائی کے لیے لک پاس میں کئی دنوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔بلوچستان کی سیاسی صورتحال اس وقت نازک موڑ پر ہے، اور اگر 6 اپریل کو کوئٹہ کی طرف مارچ ہوا تو حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اب تمام تر توجہ سردار اختر مینگل اور حکومتی وفد کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات پر مرکوز ہے جو آئندہ کے سیاسی منظرنامے کا رخ متعین کر سکتی ہے۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,,  ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں کوئٹہ شہر ,, ڈاؤن ٹاؤن ،، شہر قرار ، رکشے بند ، جدید الیکٹرک کاریں ، خواتین کیلئے پنک کاریں متعارف کرانے کے فیصلے کیئے گئے ۔

    May 19, 2025
  • دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ، راولپنڈی میں ہونے والے پشاور ذلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ شروع ہو سکا

    May 18, 2025
  • چین نے  لیزر  ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    چین نے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ کامیابی سے ناپ لیا ہے ۔

    May 18, 2025

Categories

  • Uncategorized (75)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (175)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (6)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (21)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top