
کوئٹہ : پولیس نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کے احتجاج پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس حکام کے مطابق دو روز کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر 32 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے نے پریس کلب کے باہر اور اندر سے امیدواروں کو گرفتار کیا۔امیدواروں کے مطابق وہ گزشتہ روز ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس کرنے آئے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں پریس کلب کے باہر اور اندر سے گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز پولیس نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔ان گرفتاریوں پر پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت شاہراہوں پر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین نے یہ بات نہیں مانی اور اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر اصرار کیا جس کے بعد پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 32 مظاہرین کو گرفتار کرنا پڑا۔
Leave a Reply