
کوئٹہ تھریٹ وزارت داخلہ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا عوام سے محتاط رہنے کا مشورہاعلیٰ حکام کا ہنگامی اجلاس کوئٹہ شہر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے موجودہ صورتحال کے باعث کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ چند روز اپنے گھروں میں قیام کریں بہت ضرورت کے وقت احتیاط کیساتھ کام سے باہر نکلیں عوام دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گاتاہم موجودہ صورتحال کے باعث سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے عوام اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھیںوزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو شہر بھر میں فلیگ مارچ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جاری ہونے والے تحریری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے ، بی ایل ایف کوئٹہ شہر میں کئی ہائی ٹارگٹس اور حکومتی عمارتوں پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے اس مقصد کیلئے شیر دو گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ۔
Leave a Reply