
کوئٹہ: رمضان المبارک کے پہلے 5دنوں کے دوران تیسرا گیس لیکیج دھماکہ ۔ ڈبل روڈ پر گیس لیکج کے باعث فلیٹ میں دھماکہ ۔ گیس دھماکے کے باعث فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ سیکنڈ فلور کے فلیٹ میں لگی جس نے 3 کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،چیف فائر آفیسر عبدالحالق واضح رہے کہ اس سے پہلے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں پشتون آباد اور جوائنٹ روڈ پر گیس لیکیج دھماکہ کے واقعات پیش آچکے ہیں .
Leave a Reply