
کوئٹہ : کوئٹہ کے ریڈ زون پر تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ چڑھ دوڑا ، جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، ڈرائیور گرفتار ۔ پولیس حکام کے مطابق گذشتہ شب کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع ریڈ زون کے مرکزی دروازے پر تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر پولیس اہلکار کو کچلتے ہوئے ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پولیس کی اسپیشل برانچ کا ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا
جبکہ پولیس نے موقع سے کم عمر ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈرائیور کو سول لائن تھانہ منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔
Leave a Reply