
کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں، تحقیقات جاری ہیں ۔واقعہ قابل مذمت ہے، سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،
Leave a Reply