
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹان چاندنی چوک میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران کار سوار شخص نے طیش میں اگر مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کار سوار شخص نے احتجاج کے مقام سے گزرنے کی کوشش کی، تاہم سرک بند ہونے پر مظاہرین سے اس اس کی تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد اس نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی کو آگ لگا دی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ حکام کے مطابق احتجاج لوڈشیڈنگ کے خلاف کیا جا رہا تھا اور چاندنی چوک پر ٹریفک بند تھی ۔
Leave a Reply