
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ہے۔ یہ احتجاج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر کیا جا رہا ہے اور 14 فروری تک جاری رہے گا۔بی یو جے کے مطابق، اس کیمپ میں روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک صحافی شریک ہوں گے۔ بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے اس موقع پر کہا کہ پیکا ایکٹ آزادیٔ اظہار پر قدغن لگانے کی ایک سازش ہے اور حکومت آزادیٔ صحافت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔صحافی برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اس قانون کو واپس لے، کیونکہ یہ آزادیٔ صحافت کے اصولوں کے منافی ہے
Leave a Reply