
ءکوئٹہ کے علاقے سریاب سے ایم پی اے علی مدد جتک کی قیادت میں ایک ریلی پاکستانی فوج کی شاندار جوابی کارروائی کی خوشی میں نکالی گئی، جو ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے جا رہی تھی ۔ تاہم، ریلی کے قافلے کے قریب منیر احمد مینگل روڈ پر بم دھماکہ ہوا۔دھماکہ علی مدد جتک کی ریلی کے قریب پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔
Leave a Reply