
کوئٹہ: کچلاک بائی پاس پر کارروائی، 58 کلو ہیروئن برآمدکوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 58 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر اے این ایف کے عملے نے کارروائی کی ہے، کارروائی میں 58 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، اس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
Leave a Reply