*کوئٹہ: گیلانی روڈ اور جان محمد روڈ کے سنگم پر زوردار دھماکہ، تین افراد زخمی*کوئٹہ: شہر کے مرکزی علاقے گیلانی روڈ اور جان محمد روڈ کے سنگم پر ایک شدید دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ ہدف کے بارے میں تاحال مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دھماکے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔۔۔۔
Leave a Reply