Home

About Us

Contact us

privacy policy

  • X
  • WhatsApp
  • Facebook
  • YouTube
newswithsk.com

newswithsk.com

  • کروبار
  • کھیل
  • سکولرشپز
  • نوکریاں
  • ولاگوز
  • انٹرویو
  • کا لمز
  • خبریں
Search

گلگت بلتستان میں چند روز قبل آنے والے سیلاب سے 500 گھر تباہ اور 10 سے 12 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

shoukatalibugti010@gmail.com Avatar
July 25, 2025
گلگت بلتستان میں چند روز قبل آنے والے سیلاب سے 500 گھر تباہ اور 10 سے 12 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

گلگت بلتستان کا ضلع دیامر اور اس کے سیاحتی مقام بابوسر میں چار روز قبل آنے والے تباہ کن سیلاب سے 500 سے زائد گھر تباہ ہو گئے جبکہ 10 سے 12 افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں، 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلاب کی نذر ہوگئیں جبکہ بجلی، پانی اور مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا۔
شاہراہِ تھک بابوسر تاحال بند، وادی تھور میں مزید 2 افراد کے سیلاب میں بہنے کی اطلاعہے انھوں نے بتایا کہ پورے گلگت بلتستان میں سیلاب کی صورتحال رہی، سیلاب سے متعدد دکانیں اور مویشی خانے تباہ ہوئے، گاڑیاں اور ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی ریلوں میں بہہ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ مالی و جانی نقصانات ضلع دیامر میں ہوئے، بڑی بڑی چٹانیں سڑکوں پر آگئیں، متعدد افراد زخمی ہوئے اور واٹراسکیمز بہہ جانے سے پینے کا پانی ناپید ہو گیا۔
ترجمان جی بی حکومت کے مطابق 300 سے زائد پھنسے مسافروں اور سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے، مختلف علاقوں میں پانی کے بہاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرچ آپریشن اور سڑکوں کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائاں جاری ہیں ۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

NEWS WITH SK

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Latest Articles

  • صحبت پور: فائرنگ ، بیٹا قتل باپ زخمی

    صحبت پور: فائرنگ ، بیٹا قتل باپ زخمی

    November 28, 2025
  • آزاد جموں کشمیر میں کاشت کیا جانے والا زعفران کو ’کشمیری گولڈ سونے اور زعفران کی قیمتیں تقریباً برابر ہوتی ہیں

    آزاد جموں کشمیر میں کاشت کیا جانے والا زعفران کو ’کشمیری گولڈ سونے اور زعفران کی قیمتیں تقریباً برابر ہوتی ہیں

    November 26, 2025
  • بلوچستان کے خشک میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے

    بلوچستان کے خشک میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے

    November 24, 2025

Categories

  • Uncategorized (91)
  • انٹرویوز (3)
  • خبریں (218)
  • سکولرشپز (1)
  • کا لمز (10)
  • کھیل (2)
  • نوکریاں (26)

Design By Nadeembugti7

Email Nadeembugti190@gmail.com .

Scroll to Top